موٹاپے سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ
موٹاپا کوئی بھی پسند نہیں کرتا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق موٹاپا ایک بہت بڑی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔ موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے لیے آج کل بہت سے طریقے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن ہم آپ کو آج کی اس ویڈیو میں ایک بہت آسان طریقہ بتائیں گے جس میں نہ تو کوئی ڈائٹ پلین ہوگا اور نہ ہی کوئی یوگا اور ورزش وغیرہ شامل ہوگی۔
اجوائن کے پانی کے ذریعہ سے آپ موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ اجوائن کا پانی 15 دنوں میں فائیو کے جی وزن کم کرسکتا ہے۔ اس آسان سے نسخہ کو استعمال کرے اور موٹاپے سے جان چھڑائیے۔
اجوائن کے فائدے
۔ اجوائن کا استعمال گھروں میں نہ صرف مسالے کے طور پر کیا جاتا ہے بلکہ پیٹ کی چھوٹی موٹی بیماریاں بھی اس کے ذریعے دور کی جاتی ہے۔
۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ خالی پیٹ اجوائن کا پانی پینے سے موٹاپہ بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔ موٹاپے کے لیے بہت سے لوگ گرم پانی اور لیموں کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے جسم کے پارٹس باہر آنا شروع ہو جاتے ہیں نہ کہ وزن میں کمی آتی ہے۔
۔ دنیا میں سب سے زیادہ تھائمل والا پودا اجوائن ہوتا ہے جو کیمیکلز اور گیسٹرکٹ نکالنے میں پیٹ کی مدد کرتا ہے۔
۔ بچوں کے پیٹ درد کے مسائل بھی اس کے پانی کی مدد سے حل ہو سکتے ہیں۔
۔ اجوائن نہ صرف آپ کے ڈائجسٹیو سسٹم کو بہتر بناتا ہے بلکہ میٹابولزم کو بھی تیز کرتا ہے جس سے وزن کم میں کمی آتی ہے۔
۔ یہ سرد اور کنجیشن سے بھی چھٹکارہ دیتا ہے۔ اجوائن کے پانی کو ابالتے ہوئے یا پیتے ہوئے جو بھاپ اندر جاتی ہے اس سے سر درد اور کنجیشن بھی کم ہوتا ہے۔
۔ اجوائن سے متلی بھی رک جاتی ہے کیونکہ اس میں بہت سے اینٹی بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کہ پیٹ سے بیکٹیریا اور انفیکشن کو ختم کر دیتے ہیں۔
۔ اجوائن دانت درد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ جب دانت درد ہو تو اجوائن کے پانی سے کلی کریں۔ اجوائن میں موجود تھائمل درد سے نجات دیتا ہے۔ اور منہ کے ذائقے کو بھی بہتر بناتا ہے۔
۔ اجوائن کا پانی پینے سے چونکہ میٹابولزم تیز ہوتا ہے اس لئے پیٹ کے فیٹس بھی برن ہوتے ہیں۔
۔ اجوائن ان عورتوں کے لیے بہت مفید ہے جنہیں پیرڈز کا پرابلم ہو اور اس وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا ہو۔ یہ ان کے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کرے گی۔
اجوائن کا پانی بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے پچاس گرام اجوائن چاہے تو اسے آدھا یعنی پچیس گرام کرلے لیکن 50گرام زیادہ فائدہ مند ہے۔ پچاس گرام تقریبا دس ٹیبل سپون اجوائن ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو کر رکھ دیں اور پھر صبح پانی کو چھان لیں۔ اس کے بعد پانی میں ایک چمچ شہد مکس کرے اور صبح خالی پیٹ پی لے۔ اگر آپ چاہے تو اس اجوائن کو دھوپ میں سکھا کر دوسرے دن بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن تیسرے دن آپ کو اس کا استعمال نہیں کرنا ہے۔ اجوائن کو 15دن لگاتار پئے۔ آپ کو فرق ضرور محسوس ہوگا لیکن اگر زیادہ وزن کم کرنا ہو تو 45دن یہ ٹوٹکا استعمال کرنا پڑے گا۔ اچھے رزلٹ کے لئے کچھ اور باتوں کو فالو کرنا بہت ضروری ہے۔ چاول بالکل چھوڑ دے۔
اگر ایک روٹی کھاتے ہیں تو اسے آدھا کردیں۔ آلو، شکر اور فاسٹ فوڈ سے بھی پرہیز کریں۔