کریلے کے بیجوں کے ایسے فائدے جنہیں سن کر آپ کبھی کریلے کے بیج پھینکے گے نہیں


Advertisements

عام طور پر کریلے کا نام سنتے ہی کچھ لوگ عجیب و غریب سا منہ بنا لیتے ہیں کیونکہ اس کا ذائیقہ تھوڑا کڑوا بھی ہوتا ہے لیکن بہت سارے ایسے لوگ بھی ہیں جو اسے بے حد پسند کرتے ہیں ۔۔۔ اس سبزی کو  یا تو الگ بنا کر کھاتے ہیں یا گوشت میں ڈال کر یا مصالحے میں بھون کر بھی کھاتے ہیں ۔ جو لوگ اسے نا پسند کرتے ہیں اگر وہ جان جائیں کے اس کے کتنے فائدے ہیں تو کبھی اس کو نا پسند نہ کریں۔

Advertisements

کریلے کے بیجوں کے فوائد

جو لوگ اسے شوق سے پکا کر کھاتے ہیں وہ اکژر اس کے بیج نکال کر پھینک دیتے ہیں کیونکہ وہ اس بات سے واقف نہیں کہ اس میں کتنے فائدے چھپے ہوئے ہیں۔

یہ بیج صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں یہ بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں اور بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ان میں مو جود ہے۔ کریلے پکانا انہیں بنانا آسان کام نہیں ہوتا مگر ایک بار کریلے چھیل کر اس کے بیج نکال کر رکھ لئے جائیں تو یہ لمبے عرصے تک استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ایک کلو کریلے لے کر اس کے بیج نکال کر آٹھ دن تک کڑک دھوپ میں رکھ دیں تا کہ نمی دور ہو جائے جب یہ مکمل سوکھ جائیں تو اس کو گرائینڈ کر کے اس کا پاؤڈر بنا کر رکھ لیں۔

 

Advertisements

 

 

بلڈ شوگر لیول :

کریلے کے بیج بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ اسے نہار منہ صبح اور دوپہر میں پانی کے ساتھ آدھا چمچ دونوں ٹائم استعمال کرنے سے خون میں شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے۔

کینسر کا علاج:

کریلے کے بیجوں میں ایسے اجزات موجود ہیں جو کینسر کے سیلز کو نا صرف ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں بلکہ اس کے نیے سیلز بننے سے بھی روکتے ہیں۔

کولیسٹرول لیول:

خون میں کولیسٹرول لیول بڑھ جانے سے شریانوں میں چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریاں بڑھنے کا اندیشا ہوتا ہے ۔۔ مگر کولیسٹرول کو کریلے کے بیج استعمال کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، اگر نہار منہ کریلے کے بیجوں کا پاؤڈر لیا جائے تو یہ کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار:

جو لوگ وزن کم مکرنا چاہتے ہیں ان کے لئے کریلے کے بیج جادو جیسا اثر رکھتے ہیں کیونکہ اس میں  فائیبر کی ایک بڑی مقدار موجود ہے جس کی وجہ سے یہ چربی کو بے حد تیزی سے پگھلاتے ہیں۔