کیا آپ کھیرے کے بیج کھاتے ہیں؟ کھیرے کے بیج کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے، جانیے


Advertisements

کیا آپ  کھیرے کے بیج کھاتے ہیں؟ کھیرے کے بیج کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے، جانیے

Advertisements

گرمی کی شدت دن بدن بڑھنے سے جگہ جگہ پر مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں لگے ہوئے ہیں  تاکہ گرمی کی شدت کو توڑا جاسکے اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکے  اسی طرح جگہ جگہ کھیروں کے ٹھیلے  بھی لگے ہوئے ہیں۔ مختلف قسم کے سلاد وغیرہ میں بھی استعمال ہو جاتا ہے اور ویسے بھی اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جو لوگ  کھیرے نہیں کھاتے وہ لوگ اس کے بیج خشک کئے ہوئے خرید کر کھاتے ہیں ۔

Advertisements

 

یہ ایک بیوٹی پروڈکٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہےَ۔ کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے

 بھی استعمال کرتے ہیں لوگوں کھیرے کاٹ کر اس سے آنکھوں پر لگاتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں کے حلقے کم ہو جاتے ہیں اور آنکھوں کو ٹھنڈک ملتی ہے ۔

 

 اس کو کاٹ کر چہرے پر ملا جائے، کچھ دیر خشک ہونے کے بعد تہ جم جائے تو اس سے چہرے کی چکنائی بھی کم ہوتی ہے ۔

اگر اس کو پیس کر اس میں ایلوویرا مکس کر کے تھوڑا سا عرق گلاب اس می ڈال کر چہرے پر لگائیں تو اس سے رنگت بھی نکھرتی ہے ۔

کھیرے میں  وائٹمن اے، سی ، پوٹیشیم ، کاپر  کی مقدار بھی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھلوں اور سبزیوں جیسی افادیت رکھتا ہے ۔

 

 کچھ لوگ کھیرا کھانا پسند نہیں کرتے اس وجہ سے وہ لوگ اس کے بیجوں کے شکل میں استعمال کرتے ہیں جو کہ بازار میں خشک ہوئے ملتے ہیں وہ لے کر کھاتے ہیں اس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں اور ان کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے ۔