ایلو ویرا کے ایسے فائدے کہ آپ سن کر آج ہی اس کا پودا گھر میں لگا لیں گے


Advertisements

ایلو ویرا کے ایسے فائدے کہ آپ سن کر آج ہی اس کا پودا گھر میں لگا لیں گے 

ایلو ویرا محض ایک پودا ہی نہیں بلکہ کہہ لیں ایک مکمل تحفہ ہے جس کے نہ جانے کتنے فائدے ہیں۔ یہ ہر چیز میں استعمال ہو جاتا ہے چاہے کوئی کھانے کی چیز ہو، میکپ کی چیز ہو ، کوئی صحت کا فائدہ ہو یا پر کوئی جلد سے متعلق مسئلہ ہو۔ ایلوویرا ہماری جلد اور سحت دونوں کے لئے بے حد فائدہ مند ہے۔

Advertisements

Advertisements

 

زیادہ آکسیجن دینے والا پودا

دوسرے پودوں کی بنسبت ایلوویرا زیادہ آکسیجن دیتا ہے حیرانگی والی بات یہ ہے کہ باقی پودے صرف دن کی روشنی میں آکسیجن دیتے ہیں لیکن ایلوویرا رات میں بھی آکسیجن دیتا ہے۔

پانی کی وافر مقدار

ایلوویرا میں پانی کی وافر مقدار شامل ہوتی ہے تقریباً 98 فیصد اس میں پانی ہی ہوتا ہے اور باقی دو فیصد منرلز اور باقی وٹامنز ہوتے ہیں۔

جانوروں کے لئے فائدہ مند

ایلوویرا محض انسانوں کے لئے ہی نہیں فائدہ مند یہ جانوروں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے ایلوویرا کا میکسچر بنا کر اگر جانوروں کے جسم پر لگایا جائے تو ان پر سے بیکٹیریا مر جاتے ہیں اور یہ جانوروں کو کیڑے مکوڑوں اور مچھروں سے بھی محفوط رکھتا ہے۔

 

 

مٹی کے بغیر اگنے والا پودا

 کسے بھی پودے کو اگانے کے لئے مٹی بے حد ضروری ہوتی ہے لیکن ایلوویرا کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ مٹی کے بغیر بھی اگ جاتا ہے یہ صرف پانی میں بھی اگ جاتا ہے اسی لئے اس میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

غزا کو محفوض رکھنے والا

ایلوویرا ایک شاندار فوڈ پریزرویٹیو بھی ہے یعنی کہ یہ غزا کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر ایلوویرا جیل لگا کر کوئی غزا محفوظ رکھنے کی کوشش کی جائے تو وہ ایک لمبے عرصے تک محفوظ رہ سکتی ہے۔

بہترین ٹانک

ایلوویرا کے جلد کو لے کر بے شمار فائدے ہیں اس لئے اسے میکپ اور سکن کئیر پروڈکٹس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ہر سال موسم میں ردوبدل سامنے آتا جا رہا ہے اور سورج کی تپش میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس کے اثرات جلد پر پڑتے ہیں اور اس وجہ سے جلد کی بیماریاں بڑھتی بھی چلی جا رہی ہیں اور عام بھی ہوتی جا رہی ہیں اس سب کا ایک بہترین علاج اور جلد کے لئے ایک بہترین ٹونک ایلوویرا ہے جلد پر ایلوویرا لگانے سے جلد کو ٹھنڈک کا احساس ملتا ہے اور اس وجہ سےجلد پر سے خراش وغیرہ بھی ختم ہو جاتی ہے اور یہ جلد کی خشکی کو بھی ختم کرتا ہے۔ ایلوویرا جیل ایک بہترین سن بلاک کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔