ایسی غلطیاں جن سے اگر ہم بچ جائیں تو ساری عمر جوان نظر آسکتے ہیں


Advertisements

ایسی غلطیاں جن سے اگر ہم بچ جائیں تو ساری عمر جوان نظر آسکتے ہیں

وقت کبھی بھی نہیں تھے تھا وقت گزرتا ہی ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ ہر چیز پرانی ہوتی چلی جاتی ہے   اسی طرح سے انسان کی عمر اور جوانی بھی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو بوڑھا اور پرانا کر دیتی ہے. کون کہتا ہے کہ وہ بوڑھا ہو لیکن ہم کچھ غلطیاں ایسی بھی کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم وقت سے پہلے ہی بوڑھے دکھنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

Advertisements

Advertisements

 

وقت سے پہلے بوڑھا نظر آنے میں سب سے بڑا ہاتھ ہماری کم نیند کا بھی ہے  جی ہاں اگر ہم چج سے آٹھ گھنٹے کی نیند نہیں لیتےاور وقت پر نہیں سوتے  اس کا ہماری صحت پر بہت برا اثر پڑتا ہے  اور نیند کی کمی کی وجہ سے ہماری  جلد بھی ڈل لگنا شروع ہو جاتی ہے  اس لیے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم وقت سے پہلے بوڑھا نظر نہ آئے  تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نیند کا خاص  خیال رکھیں ۔

  سب یہ بات بہت اچھے سے جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ہماری صحت کے لیے کس حد تک خطرناک ہے  اور اس سے ہمارے پھیپھڑوں  پر اتنا منفی اثر پڑتا ہے کہ ہمیں پھیپھڑوں کا کینسر ہو جاتا ہے، سگریٹ نوشی سے نا صرف پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں بلکہ اس کا نقصان ہمارے پورے جسم کو ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان کی موت جلدی واقع ہو جاتی ہے  اس لئے ہمیں چاہئے کہ سگریٹ نوشی کو ترک کردیں۔

 اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم نوجوان دیکھیں اور وقت سے پہلے بوڑھا نہ ہوتو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی خوراک کا خیال رکھیں ۔ جنک فوڈ کا استعمال کم سے کم کریں اور تازہ سبزیوں پھلوں اور دالوں کا استعمال کریں تاکہ ہم صحت مند رہیں  تازہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے انسان کی صحت  بہترین رہتی ہے اور وہ بہت سی  بیماریوں سے بھی بچا رہتا ہے

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں ورزش  کی روٹین کو عام بنا لے کہ زیادہ بیٹھے رہنے سے بھی انسان جلدی بوڑھا ہوتا ہے اگر وہ اپنی ہڈیوں کو زیادہ حرکت میں نہیں لائے گا  تو وہ سست ہو جائے گا  اور اس طرح سے وہ جلدی بوڑھا ہو جائے گا، اس لیے انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی نفسانی خواہشات اور ورزش کا خیال رکھے تاکہ وہ ایک لمبے عرصے تک اپنی جوانی اور بہترین صحت کو  کو انجوائے کر سکے۔