نمک کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کر دیں
نمک کے بنا ہماری زندگی بلکل پھیکی ہے کیونکہ اس کے بنا کھانوں میں ذائقہ ہی نہیں آتا چاہے کچھ بھی کر لیں۔ چاہے کسی پھل کا ذائقہ بڑھانا ہو یا پھر کسی مشروب کا نمک کی ضرورت ہر جگہ ہی پڑتی ہے۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کے کھانے میں استعمال ہونے اور فائدہ دینے کے علاوہ بھی اس کے اور بھی بہت سے فائدے اور استعمال ہیں۔
آرٹیفیشل پھول پودوں کی صفائی
ہر ایک کو اپنا گھر سجانے کا شوق ہوتا ہے اور لوگ اپنے گھروں کی سجاوٹ کے لئےآرٹیفیشل پھول پودے بھی رکھتے ہیں لیکن ان پر اکثر دھول مٹی جمع ہو جاتی ہے اور ان کی خوبصورتی کو خراب کردیتی ہے ایسے میں اگر آپ ان پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں اور اسے کچھ دیر بعد صاف کر لیں تو یہ بلکل نئے ہو جائیں گے۔
کپڑوں میں جان ڈال دیتا ہے
اگر آپ کے نئے کپڑے دھو دھو کر خراب ہو گئے ہیں یعنی کہ ان کا رنگ خراب ہو گیا ہے تو نمک سے ان کے رنگ ٹھیک ہو جائیں گے یا تو ان کپڑوں کو رات بھر نمک والے پانی میں بھگو دیں یا پھر واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے وقت تھوڑا نمک ڈال دیں اپ کے کپڑوں کا رنگ کھل اٹھے گا۔
خوبصورت جلد کے لئے
نمک صرف ہمارے کھانوں میں ہی جان نہیں ڈالتا بلکہ ہماری بے جان جلد کو بھی جاندار ، خوبصورت بناتا ہے یہ ایکسفولیشن کے طور پر کام کرتا ہے اس کی مساج سے ڈیڈ سکن اتر جاتی ہے اور جلد صاف اور نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔
دانتوں کی صفائی کے لئے
نمک دانتوں کی صفائی کے لئے بے حد مفید ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دانت چمکدار دکھائی دیں تونمک سے ان کی مساج کریں اس سے مسوڑھے بھی مضبوط ہوں گے اور بدبو بھی دور ہو گی۔
بالوں کی خشکی کا خاتمہ
اگر آپ کے بالوں میں خشکی بہت زیادہ ہے تو نہانے سے پہلے اپنے شیمپو میں تھوڑا سا نمک ڈال لیں اور پھر شیمپو کریں اس سے آپ کے بالوں کی خشکی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔