کالے چنوں کےفائدے
ذائقے سے بھر پور کالے چنے صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں ڈاکٹرز شوگر کے مریضوں کو بھی کالے چنے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کالے چنوں میں آئرن اور پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
خون کی کمی
جن لوگوں میں خون کی کمی پائی جاتی ہے ان کے لئے کالے چنے بے حد فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں آئرن پایا جاتا ہے جو کہ ہیموگلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے اس لئے یہ اسے ابل لر کھائیں آپ اس کے ذائقے سے بھی لطف اندوز ہوں گے اور فائدے سے بھی۔
قبض دور کرنے کے لئے
کالے چنے قبض کو دور کرنے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں اگر رات بھر کالے چنوں کو بھگو کر رکھ دیا جائے اور صبح اس میں ادرک کا پاؤڈر ملا کر اور زیرہ چھڑک کر کھا لیں اور اس کا پانی پی لیں تو اس سے آپ کا قبض کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
ماسک کے طور پر
کالے چنوں کا ماسک چہرے کے لئے بہت فائدہ مند ہے اگر کالے چنے پیس کر اس میں ہلدی ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو چہرے کے داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے اور چہرے کی خوبصورت میں بھی اضافہ ہو گا۔
وزن کم کرنے کے لئے
یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ فائبر سے بھرپور غذائیں بھوک کو کم کرتی ہیں اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ جبکہ گھلنشیل ریشہ ہموار ہاضمے کے لیے پت کے اخراج کو آسان بناتا ہے اور ناقابل حل ریشہ قبض کو روکتا ہے۔ روایتی ادویات کے ماہرین بھوک کو کم کرنے اور کیلوری کی مقدار کو کم کرنے کے لیے چنے کے ساتھ ابلا ہوا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
دل کو صحت مند رکھتے ہیں
کالے رنگ میں دستیاب چنے میں اینٹی آکسیڈنٹس، اینتھوسیاننز، سائانیڈن، ڈیلفینیڈن، فائٹونیوٹرینٹس کا ایک اچھا مرکب ہوتا ہے جو خون کی نالیوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ فولیٹ، میگنیشیم اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ پھلیاں شریانوں، خون کے لوتھڑے میں تختی بننے سے روکتی ہیں۔ دل کی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے دن میں کم از کم دو بار کالے چنے کو اپنی غذا میں شامل کریں۔