مہنگائی اور ایک مولانا کا دلچسپ نسخہ جس نے بہت سے لوگوں کی زندگی بدل دی


Advertisements

مہنگائی اور ایک مولانا کا دلچسپ نسخہ جس نے بہت سے لوگوں کی زندگی بدل دی

Advertisements

آج کل جس کو بھی دیکھو ہرمحفل میں مہنگائی کا رونا رو رہا ہےاورکیوں نہ ہوواقعی مہنگائی بہت ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے ہر خاص وعام پریشان ہے ،لیکن ایسے ہی ایک دن میں بیٹھا فیس بک استعمال کر رہا تھا کے اچانک ایک مولانا صاحب کا کلپ نظر سے گزرا اور ان کے جملوں نے دل و دماغ پر بڑا اثرڈالا اور میں ایک گہری سوچ میں کھو گیا۔

 

 

Advertisements

 

مولانا صاحب فرما رہے تھے کہ مانا مہنگائی بہت ہو گئی ہے تو نعوذباللہ کیا اللہ پاک کے خزانے ختم ہوگئے ہیں نہیں نہ کیونکہ اُس کے خزانے نہ ختم ہونے والے ہیں تو کیوں ہم پھر اپنے اللہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں سے اپنے اعمال کی مقداربڑھاتے؟ اور اُن سے مدد طلب کرتے؟

 بہت ہی زبردست بات کی اُنھوں نے جس سے ہر کوئی چونک اُٹھا، آپ سوچیں اور یہ بتائیں کہ کیا آپ سب نے اپنی مالی پریشانی یا کسی بھی پریشانی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اعمال اوراپنی دعاؤں کی مقدار میں اضافہ کیا ؟اب ہر کوئی سوچنے لگا پر کسی کو سمجھ نہیں آئی کہ وہ کس طرح اسکا جواب دے تو اس بات کو سمجھانے کیلئے ایک مثال دی۔

اس کو اس طرح سمجھو اگرکسی کو ہلکا سا بخار یا درد ہوتو وہ پیناڈول  کی گولی کھاتا ہے، مگر اسی شخص کو اگر ٹائیفائڈ بخار ہو جائے تو پھر وہ انٹیبائیوٹکس لینا شروع کر دیتا ہے اور اس کو کھانے کا ناغہ نہیں کرتا کیوں کے اس کو معلوم ہے ناغہ کرنے سے اس انٹیبائیوٹکس کا اثر ختم ہو جائے گا اور وہ دوبارہ بیمار ہو جائے گا ، تو اب آپ کو کافی اچھے سے میری بات کی سمجھ آگئی ہو گی اورمیں اس کو یوں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اعمال کی انٹیبائیوٹکس چاہیے پابندی کے ساتھ اور وہ اعمال کی اینٹی بائیوٹکس جو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  اپنی امت کو بتا کر گئے ہیں ،

ان میں سے کچھ کا میں یہاں ذکر کر دیتا ہوں اورہو سکےتو پابندی کے ساتھ اورمستقل مذاجی کے ساتھ یہ عمل کریں انشا اللہ ان اعمال کی برکت آپ کی زندگی میں نظر آئے گی –

 نماز کی لازمی پابندی کریں ہر حال میں جتنا ممکن ہو اللّٰہ کی راہ میں خرچ کریں، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بہت نوازےگا۔(حدیث)

 فجر کی نماز کے بعد سو (۱۰۰) مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ استغفراللّٰہ  پڑھیں (دنیا زلیل ہوکرتمہارے سامنے آئے گی- حدیث )

 دن کے شروع میں یسین پڑھ کر دعا کریں ( اللہ پاک آ پ کے سارے دن کے کام بنا دیں گے- حدیث) اور چاشت کی نمازادا کرنے سے بھی رزق میں برکت ہوتی ہے۔

 گھر میں داخل ہوں تو سب پہلے سلام کریں ، ایک بار سورہ اخلاص اور ایک بار درود شریف پڑھیں (حدیث)-

 روزانہ سورہ واقعہ پڑھیں گھر میں کبھی فاقہ نہیں ہوگا (حدیث)-

 ہر وقت وضو میں رہیں (اللہ پاک رزق بڑھا دے گا – حدیث)

 اللہ پاک سے چلتے پھرتے باتیں کریں، اللہ پاک کو اپنی پریشانیاں بتائیں (وہ سب جانتا ہے پر اللہ پاک کو پسند ہے جب بندہ اللہ پاک سے بولتا ہے اور مانگتا ہے ) اور بولیں اللہ پاک آپ کے علاوہ کوئی میری پریشانیاں حل نہیں کرسکتا میری مدد کریں مجھے اکیلا نہ چھوڑیں بس اسی یقین کی ساتھ آپ نے اپنے اللہ سے ہر بات کرنی ہے اور پھرآپ خود دیکھیں گے کیسے آپ کی زندگی خوش وخرم اورپُرسکون ہو جائے گی اللہ سبحان وتعالی ھم سب کو خوشی اور عافیت کے ساتھ رکھے اور پریشانی سے محفوظ رکھے۔۔۔ آمین یا رب العالمین