کچرا بھی اٹھایا، گھروں کی صفائی کی اور باتھ روم صاف کیے
مشہور اداکاروں نے کون کون سی نوکری کی؟
انسان کام اپنی مجبوری کو کرنے کے لیے نکلتا ہے۔ جب سوال اپنے اور اپنے گھروالوں کے لئے رزق کمانے کا آجائے تو انسان یہ نہیں دیکھتا کہ کوئی کام چھوٹا ہے یا بڑا ہے وہ بس پھر محنت کرتا ہے۔ غربت انسان سے سب کچھ کروا لیتی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ جن ستاروں کو آج ہم چمکتا دمکتا دیکھتے ہیں انہوں نے بھی یہاں تک آنے کے لئے بحت محنت کی ہوتی ہے انہوں نے بھی ایک عام آدمی کی طرح چھوٹی چھوٹی نوکریاں کی ہوتی ہیں۔
نعمان سمیع
نعمان سمیع جو کہ پاکستان انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستارے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر کسی صارف نے کہا کہ آپ غلابی شرٹ میں ویٹر لگ رہے ہیں جس پر نعمان سعید نے میڈیا کے سامنے کہا کہ میں انڈسٹری میں آنے سے پہلے ویٹر کا بھی کام کیا ہے جہاں میں نے واش روم بھی صاف کئے ہیں اور پارکنگ ایریا سے کچرا اٹھایا ہوا ہے تو اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے اور جو لوگ ڈیلیوری بوائے کا کام کرتے ہیں میں ان کی ہمت کو سراہتا ہوں اس میں کوئی حرج نہیں اپنے اور اپنے کام پر فخر کیا کریں کوئی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔
ماہرہ خان
ماہرہ خان کو پاکستان انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اداکارہ کہا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے انہوں نے بتایا کے پہلے وہ بطور کیشیئر کام کرتی تھیں اور انہوں نے سولہ سال کی عمر سے کام کرنا شروع کردیا تھا اور انڈسٹری میں وہ اس لئے آئیں تھیں تا کہ اپنے اخراجات اٹھا سکیں۔
زارا نور عباس
زارا نور عباس پہلے ٹیچر ہوا کرتی تھیں اور اب ایک مشہور اداکارہ ہیں۔
سجل علی
سجل علی پہلے ایک برینڈ پروموشن گرل تھیں اور اس کے بعد وہ اس شعبے میں آیئں تاکہ وہ اپنی فیملی کو سپورٹ کر سکیں۔
حنا دلپزیر
حنا دلپزیر نے بھی بحت سٹرگل کے بعد یہ مقام حاصل کیا اس سے پہلے وہ اپنے سروائیول کے لئے چھوٹے موٹے رول کیا کرتی تھیں۔