کیا آپ اپنے بال لمبے اور گھنے کرنا چاہتے ہیں؟ بال لمبے اور گھنے کرنے کے آسان طریقے


Advertisements

کیا آپ اپنے بال لمبے اور گھنے کرنا چاہتے ہیں؟ بال لمبے اور گھنے کرنے کے آسان طریقے

Advertisements

بال انسانی شخصیت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور لمبے گھنے بال ہر ایک کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ہر کسی کے نصیب میں لمبے، خوبصورت اور گھنے بال نہیں ہوتے اور جب بھی ہم کسی کے لمبے گھنے بال دیکھتے ہیں تو ہمیں ہوتا ہے کہ اس سے ان لمبے اور گھنے بالوں کا راز پوچھ لیں کہ وہ ایسا کیا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے بال اتنے لمبے اور گھنے ہیں اور بعض اوقات تو لوگ اپنا راز بھی کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرتے۔ پھر کہا جاتا ہے کہ مختلف قسم کے تیل استعمال کرنے سے یا تیل کی مالش کرنے سے بال لمبے ہوتے ہیں مگر کچھ ایسے ٹوٹکے اور مختلف طریقے بھی ہیں جن کے استعمال سے بال لمبے اور گھنے ہو جاتے ہیں۔

Advertisements

 

کھانے میں پروٹین کا استعمال

جیسے ہماری جسمانی صحت کے لئے اچھی غزا ضروری ہوتی ہے ایسے ہی ہمارے بالوں کے لئے بھی اچھی غزا بہت ضروری ہوتی ہے اگر ہم اپنے کھانے میں گوشت کم کھانا شروع کر دیں تو ہمارے جسم میں زنک کی کمی ہونا شروع ہو جائے گی جو کہ بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے اور بالوں کو تیزی سے گرانا شروع کر دیتی ہے۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنی خوراک کا خاص خیال رکیھں گوشت وغیرہ کھائیں تاکہ ہم میں پروٹین اور زنک کی کمی نہ ہو۔

زیادہ جھاگ والے شیمپو استعمال نہ کریں

ہم اپنے بالوں کو صاف کرنے کے لئے شیمپو کا ہی استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا خیال کرنا چاہیے کہ ضرورت سے زیادہ شیمپو کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس کا روزانہ کا استعمال بالوں کو کمزور کرکے انہیں گرانا شروع کر سکتا ہے کیونکہ اس میں سلفیٹ موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے جھاگ زیادہ بنتی ہے اس لئے شیمپو خریدتے وقت اس بات کا بھی خیال کریں کہ ایسا شیمپو خریدیں جس میں سلفیٹ کی مقدار کم ہو تاکہ آپ کے بالوں کی قدرتی چمک اور چکنائی قائم رہے۔

 

 

وٹامن سی کا استعمال

ہم نے اکثر سنا ہے کہ وٹامن سی ہماری ہڈیوں اور جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے اسی طرح وٹامن سی ہمارے بالوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے اس لئے ہمیں ایسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنے چاہیے جس سی ہمیں وٹامن سی ملے تا کہ ہماری ہڈیاں بھی مضبوط رہیں اور بال بھی۔

بالوں پر اسٹریٹنرز کا استعمال کم کریں

فیشن کے بنا ہم اب اس دور میں رہ نہیں سکتے اور اکثر کہیں نہ کہیں جانا پڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے بالون پر مختلف قسم کی ہئیر سٹائیلنگز کرنے کے لئے اسٹریٹنرز اور ہئیر ڈرائیرز کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بالوں کے سوراخ بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور ہمارے بالوں میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے اور ہمارے بال بے جان دکھنا شروع ہو جاتے ہیں اس لئے ہمیں چاہیے کہ جتنا ہو سکے ہم اپنے بالوں پر اسٹریٹنرز اور ہئیر ڈرائیرز کا استعمال کم کریں۔