ٹاٹری کے 5 جادوئی فائدے جنہیں جانکر آپ حیران ہو جائیں گے


Advertisements

ٹاٹری کے جادوئی کمالات

ٹاٹری ہر کچن میں پایا جانے والا ایک سستا ترین مصالحہ ہے جو کہ چاٹ مصالحے کے طور پر استعمال ہوتا ہے یا کھانوں میں کھٹاس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ لیکن یہ جان کر حیرانگی ہو گی کے ٹاٹری کا استعمال محض کچن تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔

Advertisements

 ٹاٹری کو سٹرک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے اور یہ عام طور پر ان پھلوں میں موجود ہوتی ہے جن کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔

 

Advertisements

 

اینٹی ایجنگ فیس ماسک

ٹاٹری یا سٹرک ایسڈ آپ کی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے یہ آپ کی جلد کو ترو تازہ رکھتا ہے اور اینٹی ایجنگ فیس ماسک کے طور پر کام آتا ہے یہ بازار میں پائی جانے والی جلد کی مہنگی کریموں میں بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ چہرے کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔

گھر کو صاف رکھنے کے لئے کلینر

ہم نے اکژر دیکھا ہے گھر میں لوگوں کو صفائی کا بہترین شوق ہوتا ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے اور اس کے لئے انہوں نے ہر چیز کو صاف کرنے کے لئے الگ یلگ کلینرز رکھے ہوئے ہوتے ہیں مگر ٹاٹری ایک ایسا بہترین کلینر ہے جو ہر چیز کو صاف کرنے اور چمکا دینے کے کام آتا ہے۔

ماؤتھ واش

ٹاٹری کا ایک کمال یہ بھی ہے کہ آپ اسے ایک ماؤتھ واش کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں جو کے کسے بھی مہنگے ماؤتھ واش سے زیادہ اچھے نتائج دے گا اس کے لئے اسے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈالیں اور اس سے غرارے یا کلی کر لیں۔

 

پیروں کی بدبو دور کرنے کے لئے

اکژر لوگ پیروں کی بدبو سے بے حد پریشان رہتے ہیں اور کوئی بھی حل نہیں نکا پاتے لیکن ٹاٹری کے پاس اس کا بھی علاج موجود ہے اگر ایک ٹب نیم گرم پانی میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا اور ٹاٹری ڈال کر پیروں کو 15 منٹ تک ڈبو لیا جائے تو اس سے جراثیم مر جاتے ہیں اور بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے۔

لیموں کی جگہ استعمال کر لیں

لیموں میں بھی سٹرک ایسڈ شامل ہوتا ہے اس لئے اگر گھر میں لیمو ختم ہو گئے ہیں تو اس کی جگہ ٹاٹری استعمال کر سکتے ہیں۔