نمک کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کر دیں


Advertisements

نمک کے  ایسے  فائدے جو آپ کو حیران کر دیں

نمک کے بنا ہماری زندگی بلکل پھیکی ہے کیونکہ اس کے بنا کھانوں میں ذائقہ ہی نہیں آتا چاہے کچھ بھی کر لیں۔ چاہے کسی پھل کا ذائقہ بڑھانا ہو یا پھر کسی مشروب کا نمک کی ضرورت ہر جگہ ہی پڑتی ہے۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کے کھانے میں استعمال ہونے اور فائدہ دینے کے علاوہ بھی اس کے اور بھی بہت سے فائدے اور استعمال ہیں۔

Advertisements

Advertisements

 

آرٹیفیشل پھول پودوں کی صفائی

ہر ایک کو اپنا گھر سجانے کا شوق ہوتا ہے اور لوگ اپنے گھروں کی سجاوٹ کے لئےآرٹیفیشل پھول پودے بھی رکھتے ہیں لیکن ان پر اکثر دھول مٹی جمع ہو جاتی ہے اور ان کی خوبصورتی کو خراب کردیتی ہے ایسے میں اگر آپ ان پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں اور اسے کچھ دیر بعد صاف کر لیں تو یہ بلکل نئے ہو جائیں گے۔

کپڑوں میں جان ڈال دیتا ہے

اگر آپ کے نئے کپڑے دھو دھو کر خراب ہو گئے ہیں یعنی کہ ان کا رنگ خراب ہو گیا ہے تو نمک سے ان کے رنگ ٹھیک ہو جائیں گے یا تو ان کپڑوں کو رات بھر نمک والے پانی میں بھگو دیں یا پھر واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے وقت تھوڑا نمک ڈال دیں اپ کے کپڑوں کا رنگ کھل اٹھے گا۔

 

 

خوبصورت جلد کے لئے

نمک صرف ہمارے کھانوں میں ہی جان نہیں ڈالتا بلکہ ہماری بے جان جلد کو بھی جاندار ، خوبصورت بناتا ہے یہ ایکسفولیشن کے طور پر کام کرتا ہے اس کی مساج سے ڈیڈ سکن اتر جاتی ہے اور جلد صاف اور نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔

دانتوں کی صفائی کے لئے

نمک دانتوں  کی صفائی کے لئے بے حد مفید ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دانت چمکدار دکھائی دیں تونمک سے ان کی مساج کریں اس سے مسوڑھے بھی مضبوط ہوں گے اور بدبو بھی دور ہو گی۔

بالوں کی خشکی کا خاتمہ

اگر آپ کے بالوں میں خشکی بہت زیادہ ہے تو نہانے سے پہلے اپنے شیمپو میں تھوڑا سا نمک ڈال لیں اور پھر شیمپو کریں اس سے آپ کے بالوں کی خشکی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔